ابنا: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ ویلی کے پولیس ڈپارٹمنٹ کی عمارت میں صبح ساڑھے 8 بجے ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی ذہنی صحت مشکوک ہے، واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم فی الحال فائرنگ کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔
.......
/169